پاکستان کا یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق یورپی کمیشن کے صدر اور نائب صدر کو خط کا خیرمقدم

0
40

اسلام آباد: مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے خط پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق یورپی کمیشن کے صدر اور نائب صدر کو خط کا خیرمقدم کرتا ہے، خط میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاہدہی کی گئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت جھوٹے پروپیگنڈے کے باوجود بھارتی مظالم پر عالمی تنقید اور مذمت جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے میں اضافہ ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 اگست 2019 کے بعد کم از کم تین بار جموں و کشمیر کے مسئلے پر بحث کی اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے 2018 اور 2019 میں دو رپورٹیں جاری کی ہیں رپورٹس میں مقبوضہ علاقے میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزاد تحقیقات کا بھی کہا گیا ہے۔ بین الاقوامی انسانی حقوق اور  عالمی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ مسلسل اٹھایا ہے۔ بھارت  عالمی برادری کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں