پی آئی اے کے طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا

0
29

کراچی: پی آئی اے کی پرواز کے دوران طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرایا تاہم جہاز کو باحفاظت کراچی ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا۔ پرواز میں 162 مسافر سوار تھے، مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔ مسافروں کو متبادل جہاز یا پرواز کے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔ ائیرپورٹ کے اطراف آبادی، آلودگی اور پرندوں کو روکنےکا مؤثر نظام نہ ہونا ایسے واقعات کا سبب ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں