سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

0
28

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کیخلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

تینوں ججز کیخلاف درخواست بطور رکن انکوائری کمیشن ریاض حنیف راہی نے دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ جسٹس فائز عیسی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس نعیم افغان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخوات میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے انکوائری کمیشن کو کارروئی سے روکا تھا، عدالتی حکم امتناع کے باوجود کمیشن نے ایک گھنٹے سے زائد کارروائی جاری رکھی، تینوں جج صاحبان خود بھی عدلیہ کا حصہ ہیں، کمیشن میں کاروائی کرتے ہوئے ججز کی جج کی حثیت نہیں ہوتی، درخواست 
انکوائری کمیشن کی کارروائی تمام اخبارات میں شائع کی گئی اور انکوائری کمیشن نے کاروائی کو پریس بریفنگ کے انداز چلایا۔ کمیشن نے کارروئی کے دوران سپریم کورٹ کے احکامات پر سوالات اٹھائے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں