پاکستان پوسٹ، یکم اگست سے ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد ہوشربا اضافہ

0
58

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے یکم اگست سے ڈاک نرخوں میں 50 فیصد سے زائد ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے بغیر رجسٹری عام ڈاک 20 گرام تک نرخ 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے، 50 گرام تک 38 روپے سے 60، 100 گرام تک 50 سے 75 روپے، 250 گرام تک 75 سے 120 روپے، 500 گرام تک 100 روپے سے 150 روپے، ایک کلو 200 سے 300 روپے، دو کلو گرام تک 250 سے بڑھا کر 380 روپے، رجسٹرڈ اخبارات و رسائل 100 گرام پر 2 روپے سے بڑھا کر 5 روپے، پارسل ایک کلو بغیر رجسٹریشن 100 سے بڑھا کر 150روپے، 3 کلو 175 سے 270 روپے، 5 کلو گرام 250 سے 380 روپے، 10 کلو 375 سے 570 روپے، 15 کلو گرام 500 سے 750 روپے، 20 کلو 625 سے 940 روپے، 25 کلو 750 سے 1130 روپے جبکہ 30 کلو گرام 875 روپے سے بڑھا کر 1320 روپے کردئیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں