پاکستان گھومنے آیا جاپانی شہری بھٹک کر اورنگی پہنچ گیا

0
119

کراچی: پولیس کے مطابق پاکستان گھومنے آیا جاپانی شہری بھٹک کر اورنگی پہنچ گیا۔ اورنگی ٹاون پولیس چیکنگ کے دوران حفاظتی تحویل میں لے کر منزل تک پہنچایا۔

ایس ایس پی سہائی عزیز کے مطابق جاپانی شہری تاماذاکی تاکیویا اورنگی ٹاؤن میں گھومتا ہوا پایا گیا۔ گشت کرنے والی پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے روکا، غیرملکی ہونے پر اعلی افسران کو آگاہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاپانی کو اورنگی ٹاؤن میں واقع ایس ایس پی ویسٹ کے دفتر پہنچا دیا۔

پولیس کے مطابق تاماذاکی تاکیویا کراچی کے علاقوں سے ناواقف تھا جو گھومتے پھرتے اورنگی ٹاؤن آگیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ آفس میں پولیس نے جاپانی باشندے کی مہمان نوازی کی۔

جاپانی باشندے کو بحفاظت غیرملکیوں کی سیکیورٹی کیلئے قائم پولیس کے سیل پہنچا دیا گیا۔ جاپان قونصلیٹ نے جاپانی شہری کی مدد کرنے پر پولیس کی تعریف اور شکریہ ادا کیا ہے۔ تاماذاکی تاکیویا دنیا کی سیر پر نکلا ہے جو اب تک 104 ممالک کا دورہ کر چکا ہے۔ جاپانی کراچی گھوم چکا، اب پاکستان کے دیگر علاقوں کی سیر پر روانہ ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں