فواد چوہدری کا کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل

0
133

کراچی: ‏وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم نے صرف شو کیا جس میں کوئی پاور نہیں تھی۔ ایسی نااہل اور غیر سنجیدہ اپوزیشن پاکستان کی تاریخ میں  دیکھنے کو نہیں ملتی اور یہ آئندہ سات سال بھی احتجاجی بینرز اٹھا کر گزارا کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا کراچی جلسہ دراصل پیپلزپارٹی کے خلاف تھا اور شہبازشریف پر ‘برادر خورد نہ باش‘ کا محاورہ صادق آتا ہے۔ شہبازشریف بے چارے کو نوازشریف نے سوگنڈے سوڈنڈے کھانے کے لئے رکھا ہوا ہے۔ شہباز صاحب مہنگائی اس لیے ہوئی کیونکہ آپ کے بڑے بھائی داماد اور صاحبزادگان عوام کی جیب کاٹ کر لندن چلے گئے۔ عوام کے ذہنوں میں  نعرہ “شیر آٹا کھا گیا” ابھی تازہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین دہائیوں سے اقتدار پر مسلط موروثی خاندان  کراچی کی ابتری اور سندھ کی بدحالی کے ذمے دار ہیں۔ سندھ کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ ان کا سرمایہ کہاں گیا؟۔ کورونا وباء کے پیش نظر جلسوں کی صورت قانون اور ایس او پیز کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے۔ ان حالات میں انہیں اپنے کارکنان سے کہنا چاہیے تھا کہ خود کو گھر تک محدود کرلیں لیکن یہ ذاتی سیاسی مفادات کی خاطر اپنے کارکنان کو بطور ایندھن  استعمال کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آخر کب تک معصوم عوام کی جانوں سے یوں ہی کھیلتی رہے گی؟۔ کورونا سے اپنوں کو کھونے والے باشعورعوام انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ مولانا صاحب سے گزارش ہے کہ اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے خود کو مزید رسوا وی نہ کریں اور مولانا نے  جس اتحاد کی بھی قیادت کی وہ کامیاب نہ ہو سکا ایم ایم اے کی مثال سب کے سامنے ہے۔ کوئی شک نہیں سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں