دشمن عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشیں کر رہا ہے، آرمی چیف

0
43

راولپنڈی: پاکستان کی مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عوام و افواج میں دراڑ ڈالنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول (پی ایم اے) میں 147ویں پی ایم اے لانگ کورس، 13ویں مجاہد کورس، 66ویں انٹیگریٹڈ کورس، چھٹے بیسک ملٹری ٹریننگ کورس اور 21ویں لیڈی کیڈٹس کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے سنیچر کے روز خطاب کرتے ہوئے کیا-

آرمی چیف نے کہا کہ پہلی اور سب سے اہم ذمہ داری ریاستِ پاکستان کے ساتھ وفاداری اور پاکستان کی مسلح افواج کو تفویض کردہ آئینی کردار سے وابستگی ہے۔ ہمارے لیے عوام کی حفاظت اور سلامتی سے زیادہ مقدس کچھ نہیں اور کوئی فرض مادرِ وطن کی حفاظت سے زیادہ اہم نہیں۔ فوج ہمارے عظیم قائد کے نظریہ پر عمل پیرا ہے جس میں ذات، رنگ، نسل، جنس یا علاقائی تفریق نہیں، امن کے لیے ہماری کوششوں کو کسی صورت کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاک فوج اپنے اس فرض کو نبھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ افواجِ پاکستان کے غیور اور سر بکف سپاہی  دشمن کی تعداد یا وسائل سے مرعوب نہیں ہوتے۔ افواجِ پاکستان اپنے مضبوط قوتِ ارادی، وعدہِ پروردگار اور اُسی کے تابعِ فرمان ہیں۔

آرمی چیف نے قرانِ مجید کی سورہِ بقرہ کی آیہِ کریمہ کے ایک حصے کی تلاوت کی،  جس کا ترجمہ ہے کہ ‘کتنی ہی بار ایسا ہوا کہ اللہ کی مرضی سے چھوٹی قوت نے بڑی طاقت کو شکست دی’۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں