پاکستان اسٹیل، لڑائی عدالت کے ساتھ اب سڑکوں پر بھی لڑی جائے گی، پیپلز ورکرز یونین

0
95

کراچی: پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کا اہم ہنگامی اجلاس چیئرمین شمشاد قریشی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ملازمین اور برطرف ملازمین کے مسائل پر تفصیلی بحث کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اسٹیل ملز ملازمین کی واپس بحالی، اسٹیل ملز کی ممکنہ نجکاری کے خلاف قانونی لڑائی کے ساتھ ساتھ اب سڑکوں پر بھی عملی جدوجہد اور جارحانہ حمکت عملی غور کیا گیا۔

آئیندہ روز میں چئیرمین پیپلز ورکرز یونین شمشاد قریشی وڈیو پیغام میں تمام ملازمین و کارکنان کو اعتماد میں لیتے ہوئے بہت جلد آئندہ کا مکمل لائحہ دیں گے۔

پیپلز یونین کے زرائع کے مطابق اس وقت اسٹیل ملز ملازمین کے روزگار کی بحالی اور اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو، سندھ حکومت، اسٹیل ملز کی آل ٹریڈ یونینز الائنس اور پییلز ورکرز یونین سب ایک ساتھ اس جدوجہد میں شامل ہونگے۔

اجلاس میں پیپلز ورکرز یونین کی کور کمیٹی کے تمام اراکین موجود تھے۔ اجلاس میں 4 اپریل کی مناسبت سے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت اور پاکستان اسٹیل کے مرحوم ملازمین کے لئے دعا مغفرت کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں