لور جنوبی وزیرستان میں مقامی ضلعی انتظامیہ کا بعض پولیٹکل محررز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک جاری

0
92

وانا (شھزادین وزیر) لور جنوبی وزیرستان میں مقامی ضلعی انتظامیہ بعض پولیٹکل محررز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کے درپے ہے۔

سب ڈویژن وانا سے تعلق رکھنے والے سینئر پولیٹکل محررز نے نام نہ بتانے کی شرط پر اخباری بیان جاری کرتے ہوئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مقامی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے سفارش کی بنیاد پر چند محررز کو عرصہ دراز سے کماوں چیک پوسٹوں پر تعنیات کیے ہیں جوکہ سینئر محررز کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ڈی سی ساوٴتھ وزیرستان امجد معراج اور اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کو چاہئے کہ مذکورہ کماوں چیک پوسٹوں پر عرصہ دراز برجمان ہونے والے محررز کو تبدیل کرکے پرانے اور سینئر محررز کو موقعہ فراہم کیا
جائے۔

انھوں نے مذید کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام صرف چند محررز کو سفارش کی بنیاد پر ترجیح دیکر پچھلے ایک سال سے کماوں چیک پوسٹوں پر تعنیات کیے گئے ہیں جس سے باقی محررز کی حق تلفی ہورہی ہیں۔ اس بابت محررز نے ڈی سی ساوٴتھ اور اسسٹنٹ کمشنر وانا سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ براجمان محررز کی تبادلے فوری طور پر صادر فرماکر انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں