یو ٹیوب چینل پر سرکاری افسران کے خلاف مہم اور مبینہ بلیک میلنگ، سائبر کرائم کراچی میں تحقیقات جاری

0
52

کراچی: بورڈ آف ریونیو سندھ کی شکایت پر ایک نام نہاد صحافی کی جانب سے یوٹیوب پر مذکورہ ادارے کے افسران کے خلاف جعلی خبریں چلاکر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایک شخص کو سرکل میں طلب کرکے سوالات کرتے ہوئے پوچھ گچھ کی گئی۔

دستاویزی ثبوتوں کے مطابق 19اکتوبر 2022ء کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سندھ بقاء اللہ انڑ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم کراچی کو درخواست دی۔ درخواست میں تحریر کیا گیا کہ ایک نام نہاد صحافی جو اپنے آپ کو ایک نجی چینل کا رپورٹر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے (اس کو اس چینل نے کافی عرصے پہلے نوکری سے فارغ کردیا تھا) اس نے نہ صرف مدعی بلکہ دیگر ادارے کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ اور جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے سوشل میڈیا یوٹیوب پر نشر کیا بلکہ مبینہ بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کی۔

مذکورہ درخواست پر تحقیقات شروع ہونے کے دو روز بعد مذکورہ یوٹیوب چینل کے اصل مالک کو بلا کر اس حوالے سے سوال جواب کیے گئے اور اس نام نہاد رپورٹر کے متعلق بھی معلومات حاصل کی گئیں۔ آٹھ گھنٹے کے بعد یوٹیوب چینل کے مالک کو جانے کی اجازت دے دی گئی مگر رپورٹر کا تاحال پتہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں