آئی ایس پی آر کی یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ویڈیو جاری

0
273

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے ایک اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو اپ لوڈ کی گئی۔ یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے یہ دوسری ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ دوسری ویڈیو میں دفاع وطن میں غازیوں کے عزم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر لکھا کہ راہِ حق کے غازیوں شہیدوں کو سلام، ان محافظوں سے وابستہ سبھی رشتوں کو سلام، شہداء، غازیوں اوران سے جُڑے تمام رِشتوں کو سلام، شہدائے پاکستان، ہمارا فَخر ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں