دھاندلی کی پیداوار حکومت سے انتخابی اصلاحات یا منصفانہ الیکشن کی ضمانت ملنے کی توقع نہیں، مولانا فضل الرحمان

0
137

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات اور کشمیر انتخابات پر سربراہ جے یو آئی نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت سے انتخابی اصلاحات یا منصفانہ الیکشن کی ضمانت ملنے کی توقع نہیں۔ حزب اختلاف کی قیادت خود باہمی مشاورت سے  اصلاحات کے حوالہ سے بنیادی اصول متعین کرے اور اس کے نفاذ بارے تجاویز بھی طے کرے۔ اسٹبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق کیا جائے اور اسٹبلشمنٹ کے انتخابی عمل سے دور ہو جانےکےبعدہی شفاف الیکشن کی ضمانت مل سکتی ہے۔ یہاں تو ووٹ ڈالے کسی اور کو جاتے ہیں لیکن گنے کسی اور کے جاتے ہیں اور اب تویوں لگتاہے کہ الیکشن ووٹ ڈالنے کا نہیں ووٹ گننے کا نام ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر انتخابات کے بعد مجھے سقوط ڈھاکہ کی طرح سقوط کشمیر کی بنیاد پڑتی نظر آ رہی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن سے ایک دن قبل عمران خان کی کشمیر ریفرنڈم کی بات کشمیر پر ہمارے روایتی موقف کے خلاف ہے۔ کیا عمران کے پاس یہ مینڈیٹ ہے کہ وہ کشمیر بارے ریاستی موقف سے ہٹ کے بات کرے۔ نیب قوانین میں اصلاحات کی بجائے نیب کو مکمل طور پہ ختم کیا جائے۔ یہ ایک ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا ادارہ ہے جسے سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں