ملک میں مکمل طور پر غیر جانب دار، آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعظم

0
90

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان میں موجود غیر ملکی صحافیوں کے انخلاء کے حوالے سے  کیے جانے والے اقدامات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب، سیکرٹری اطلاعات و دیگر سینئر افسران شریک تھے۔

وزیرِ اطلاعات نے وزیرِ اعظم کو افغانستان میں موجود صحافیوں کے انخلاء کے حوالے سے وزارتِ اطلاعات کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ غیر ملکی صحافیوں کی پاکستان آمد اور ان کو ویزہ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معاملات پر بھی تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر صحافیوں کی سہولت کے لئے وزارتِ اطلاعات میں خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے تاکہ موصول شدہ درخواستوں پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی صحافی برادری کی سہولت کی خاطر وزارت اطلاعات خصوصی ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ  کے اقدامات کو سراہا اور میڈیا کے حوالے سے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ۔ ملک میں مکمل طور پر غیر جانب دار، آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں