پی ٹی آئی حکومت 1 سال تک سندھ اور بلوچستان سے کسی بھی ممبر کو مقرر کرنے میں ناکام رہی، شیری رحمان

0
79

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملہ پر نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏الیکشن کمیشن کے 2 ممبران اپنی مدت پوری کرنے کے بعد پنجاب اور کے پی کے سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ آئین کے مطابق وزیراعظم کو اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت سے 45 دنوں کے اندر تقرریوں کو حتمی شکل دینی چاہئے اور پی ٹی آئی حکومت 1 سال تک سندھ اور بلوچستان سے کسی بھی ممبر کو مقرر کرنے میں ناکام رہی۔

‏ماضی میں پی ٹی آئی حکومت نے کمشنرز کی تقرری پر آئینی طریقہ کار کو بھی نظرانداز کیا۔ جمہوریت میں کلیدی آئینی اداروں میں تقرریاں اسی وقت ہوتی ہیں جب حکومت حزب اختلاف کے ساتھ اتفاق رائے پیدا کرے اور یہاں وزیراعظم قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھتے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں