پیمرا نے چینل 24 کی لائسنس اور نشریات معطل دئیے

0
66

اسلام آباد: پیمرا نے چینل 24 کی نیوز اور کرنٹ افئیر کی نشریات جاری کردہ لائسنس اور قوانین کی خلاف ورزی پر معطل کردیں۔ پیمرا کی پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی کو جاری کردہ لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

پیمرا کے مطابق سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ جاری لائسنس کے تحت ویلیو ٹی وی چینل پر انٹرٹینمنٹ سے متعلق مواد چلانے کا مجاز تھا جبکہ کمپنی پیمرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئےغیر قانونی طور پر 24 نیوز کے نام سے نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز پر مبنی مواد نشر کررہی ہے۔

پیمرا کے بار بار منع کرنے اور متعدد نوٹسز کے باوجود سینٹرل میڈیا نیٹ ورک نے چینل نشریات میں نیوز ، کرنٹ افئیرز سے متعلق پروگرام جو کہ پیمرا قوانین کی صریحا خلاف ورزی ہیں، جاری رکھیں۔ اس ضمن میں 7 مئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس کے تحت کمپنی کو نیوز وکرنٹ افئیرز مواد فوری طور پر بند کرنے اور منظور شدہ انٹرٹینمنٹ مواد نشر کرنے کے احکامات جاری کئے تھےتاہم متعدد مواقع فراہم کرنے کے باوجود چینل نےعمل نہ کیا۔

پیمرا کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اتھارٹی نے سینٹرل میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ کو جاری لائسنس فوری طور پر معطل کردیا ہے تاوقتیکہ پروگرامنگ مکس جو کہ انٹرٹینمنٹ ہے کے مطابق چلانے کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں