عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید، 2 زخمی

0
101

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ (تربت) میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

ادھر کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ سے نامعلوم افراد نے تین مزدوروں کو اغوا کرلیا ہے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹئیر کور بلوچستان 61 ونگ کے اہلکار کیچ کی تحصیل مند میں پاک ایران سرحد کے قریب لگائی گئی باڑ کی حفاظت پر مامور تھے۔ سنیچر کی صبح قریبی پہاڑ میں گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے اہلکاروں پر چھوٹے اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں