شہید پولیس اہلکاروں کی میت پولیس گاڑی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل کا معاملہ

0
96

اسلام آباد: شہید اے ایس آئی محسن ظفر کی لاش کو پولیس گاڑی میں رکھنے کی ویڈیو وائرل کا معاملہ۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے ویڈیو کا سختی سے نوٹس لے لیا اور متعلقہ ایس پی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سے وضاحت طلب کرلی۔ قائم مقام ایس ایچ او محمد رفیق، ڈیوٹی افسر عبدالغفور اور کنسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا اور ڈی ائی جی آپریشنز وقار الدین سید تمام معاملے کی انکوائری کرکے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو پیش کریں گے۔

یاد رہے وفاقی پولیس کے جوانوں کی لاشوں کو اٹھانے کے لئیے ڈیپارٹمنٹ ایمبولینس تک کا بندوبست کرنے سے قاصر رہا اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ذبح شدہ جانوروں کی طرح شہدا کو پولیس وین میں پھینکا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں