انگوراڈہ میں مافیا کے خلاف کریک ڈاوئون، چینی یوریا کھاد افغانستان سمگل کی کوشش ناکام

0
141

وانا: تنائی چیک پوسٹ اور انگوراڈہ گیٹ پر ڈی پی او ساوٴتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند کے ہدایت پر پولیس فورس کی کھاد اور چینی مافیا کے خلاف کریک ڈاوٴن کرکے ایک ٹرک یوریا کھاد اور 400 قریب غیرقانونی چینی بیگز پکڑی گئی ہیں۔

انچارج انگوراڈہ زبیح الله نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روز انگوراڈہ گیٹ پر چینی مافیا نے ہاتھ ریڑھی کے ذریعے غیرقانونی چینی کو افغانستان سمگل کرتے ہوئے بے نقاب کردیا گیا۔

انچارج انگوراڈہ زبیح الله نے کہاکہ مقامی لوگوں کو چینی ملتی نہیں ہیں اور سنگدل مافیا مہنگے داموں افغانستان سمگل کررہی ہیں اور ساتھ ساتھ گوداموں میں زخیرہ کررکھی ہیں جوکہ مقامی لوگوں کے ساتھ انتہائی ناانصافی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ڈی پی او کے ہدایت کے مطابق انگوراڈہ گیٹ پر کسی کو غیرقانونی سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی آٹا، چینی اور یوریا کھاد مافیا کے خلاف کاروایاں کرتے رہینگے۔

دوسری جانب ایس ایچ او قطب خان دوتانی نے تنائی چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے یوریا کھاد کی ایک ٹرک پکڑی جس سے سینکڑوں بوریاں کھاد برامد کرلی گئیں۔ جس پر ڈی پی او خانزیب نے مذکورہ کامیاب کاروائی پر پولیس فورس کو خراج تحسین پیش کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں