وزیرستان میں 5 روزہ پولیو مہم سخت سکیورٹی میں جاری

0
37

وانا: ملک کے دیگر علاقوں کیطرح ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں بھی 5 روزہ پولیو مہم سخت سکیورٹی میں جاری ہیں۔

ڈی ایچ او سائوتھ وزیرستان عنایت الرحمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس بار جنوبی وزیرستان میں ایک لاکھ 80 ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے اور انکاری والدین کو راضی کرنے میں کردار ادا کرینگے۔

انھوں نے کہا کہ اس بار سکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائی گئی ہیں۔ سب ڈویژن وانا تحصیل برمل اعظم ورسک کے علاقے دژہ غونڈئی، کالوتائی، زالئی، کاژہ پنگہ وغیرہ میں پولیو مہم آج دوسرے دن بھی انتہائی سخت سکیورٹی میں جاری ہیں۔

علاقہ ڈی پی او ساوٴتھ وزیرستان خانزیب مہمند کی ہدایت دیتے ہوئے ایس ایچ او اعظم ورسک اور انچارج انگوراڈہ زبیح الله نے انتہائی نیک شگون صورت حال میں پولیو مہم کو جاری کر رکھا ہے۔
اس بابت ایس ایچ او اعظم ورسک صادق وزیر اور پولیس انچارج انگور اڈہ زبیح الله نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی مقامات پر انکاری بچوں کے والدین سے کامیاب مذکرات کے بعد راضی ہو کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔

ایس ایچ او صادق وزیر نے کہا کہ اس بار محکمہ صحت کی جانب سے ٹوٹل 11 سو پولیو کی ٹیمیں تشکیل دی گئی جس کی سکیورٹی کے لیے ڈی پی او ساوٴتھ وزیرستان نے 2300 پولیس نفری دی گئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈی پی او خازیب خان نے واضع طور پر تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ انکاری بچوں کے والدین کو ہر صورت پر راضی کرکے پولیو کے قطرے پیلائی جائیں نہ ماننے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں