ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف 4 افراد گرفتار

0
25

لاہور: ٹیکسلا پولیس نے کروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں مصروف 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں ڈاکٹر فواد، لیڈی نرس ثوبیہ، پیرا میڈک اسٹاف محمد حسنین اور محمد شریف شامل ہیں۔ ڈاکٹر فواد قبل ازیں بھی ریکارڈ یافتہ ہے۔

پولیس کے ریڈ کے وقت بھی غیر قانونی طور پر ایک شخص کا گردہ نکال کردوسرے شخص کو لگانے کا عمل جاری تھا، پولیس نے ڈونر اور ریسیور کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے سرجری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے، جنہیں قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کرکے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا اور ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گھناؤنے فعل پر ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں