گورنر بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی

0
101

اسلام آباد: بلوچستان میں سیٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے حل اور وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ۔ گورنر بلوچستان میں وفاقی اداروں کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔ گورنر بلوچستان نے وفاقی اداروں کی کارکردگی رپورٹ ارسال کی۔

رپورٹ میں گورنر بلوچستان کی وفاقی اداروں کے اعلی افسران کے اجلاس میں شرکت نا کرنے کی شکایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق  گورنر بلوچستان کی شکایت وزیراعظم کا اظہار برہمی کیا اور وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کا تمام متعلقہ اعلی افسران کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ صوبہ میں وفاقی اداروں کے اعلی افسران کو اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم آفس نے وارننگ دی ہے کہ عوامی فلاح سے متعلق اجلاس میں  شرکت نہ کرنے پر افسران کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 17 وفاقی اداروں کے افسران کےڈیش بورڈز کا جائزہ لیا گیا اور بلوچستان میں وفاقی اداروں کو 11,000 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔90 فیصد حل، عوام کی جانب سے 37 فیصد اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں