اسٹیل ملز کے مقام پر پیپلز ورکرز یونین کا لانگ مارچ کا استقبال، ایک وزیر اور رہنما نے وعدہ کیا تھا اسٹیل ملز بند ہوئی تو وہ گھر جاکر بھٹیں گے، بلاول بھٹو

0
117

کراچی: اسٹیل ملز کے مقام پر پیپلز ورکرز یونین نے لانگ مارچ کا استقبال کیا۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے اسٹیل مل کے سامنے نعرے لگوا دیئے۔

اسٹیل ملز ملازمین سے بلاول بھٹوزرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو صاحب نے اس مل کا بنیاد رکھی تھی اور اسٹیل مل ملک دفاعی ضروریات کے لئے بھی اہم ہے۔

ملک بھر میں خان صاحب نے روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا
لیکن خان صاحب نے اسٹیل مل کے ورکروں سے روزگار چھینا ہے۔ کہتے ہیں اسٹیل مل کی نجکاری کرنا چاہتے ہیں اور مل کی گیس خود بند کرتے ہیں۔ پھر کہتے ہیں مل سے فائدہ نہیں ہورہا۔ بھٹو کے دور حکومت سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے اسٹیل مل کا تحفظ کیا ہے۔ ایک وزیر (اسد عمر) اور رہنما نے وعدہ کیا تھا کہ اسٹیل بند ہوئی تو وہ گھر جاکر بھٹیں گے۔

اسٹیل ملز ریفرنڈم کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے میں آپ کے ریفرنڈم میں ساتھ ہوں اور مل بند نہین ہوگی۔ آپ کو روزگار دینے کے بجائے دس ہزار لوگوں سے روزگار چھینا گیا ہے اور ان کا ہر وعدہ جھوٹا ہے۔

اسٹیل ملز کو میرے نانا نے بنایا تھا اور اس کا ہم دروازہ کھولیں گے۔ اس مل کو چلائیں گے اور یہ مل ملک کی معیشت چلائے گے۔ اس لئے کہ آپ کہتے ہیں بینظیر آئے گی روزگار لائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں