پنجاب میں برطانیہ کا کورونا پھیلنے لگا

0
35

لاہور: پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ کورونا وائرس کی دوسری مختلف اقسام کے مقابلے میں، یہ نئی قسم زیادہ تیزی اور آسانی سے منتقل ہورہی ہے۔

پنجاب کے صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 300  میں سے 200 مریضوں میں برطانیہ میں پائے جانے والے کینٹ نامی کورونا وائرس پایا گیا۔

حکام کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور لاہور سمیت 5 اضلاع کو  ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کا تناسب 12 فیصد سے بھی بڑھ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی ماہرین نے اس نئی قسم پر تحقیقات کی ہیں۔ کورونا وائرس وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ساخت میں بھی تبدیلیاں لا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں