الباری ٹاورکی تعمیرات کا عبوری فیصلہ جاری

0
236

کراچی: سپریم کورٹ نے الباری ٹاور کی تعمیرات کے بڑے کیس میں ٹاور کی قانونی پوزیشن طلب کرلی اور تیسرے فریق کو فروخت کرنے سے روک دیا۔

مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی یونین میں فیملی پارک پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت الباری ٹاورکی تعمیرات کےبڑےکیس میں عبوری فیصلہ آگیا۔

عدالت نے الباری ٹاور کی قانونی پوزیشن طلب کرتے ہوئے الباری ٹاورز کو تیسرے فریق کو فروخت کرنے اور ٹاورز پر تمام سرگرمیوں سے بھی روک دیا۔

وکیل بہادر یار جنگ سوسائٹی امبر علی باری نے بتایا کہ الباری ٹاورزر فاعی پلاٹ پر قائم کیا گیا، شہر کے رفاعی پلاٹس کی ماسٹر پلان میں کوئی نشاندہی نہیں، رفاعی پلاٹس کوہول نمبرزدیے گئے اور پھر بیچا گیا۔

الباری ٹاورز کی جانب سے رشید اے رضوی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ رپورٹس منگوا لی جائیں، پلاٹ قانونی ہے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ رپورٹس کی کیا بات کرتے ہیں رضوی صاحب۔

وکیل بہادر یار جنگ سوسائٹی نے عدالت کو بتایا کہ یہ سب فراڈ ہوا، جسٹس اعجاز الاحسن نے مکالمے میں کہا کے ڈی اے کا ماسٹر پلان دیکھ لیں، پلاٹ نمبر 70 اور 72 تو پارک کی اراضی ہے۔

رشید اے رضوی نے کہا 1520 اسکوائر یارڈ ہمارا کل رقبہ ہے، جس پر وکیل بہادر یار جنگ کا کہنا تھا کہ 3931 کل رقبہ تھا جس کے تین حصے کیے گئے، پارک کو چھوٹا کرکے کمرشل پلاٹ بنایا گیا۔

امبر علی بھائی نے بتایا کہ الباری ٹاورز مین سیلانی ویلفیئر کو بیٹھا دیا گیا اور اب پہلی منزل پر بھی رہائش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں