منگھوپیر میں 24 نیوز چینل کی ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار

0
117

کراچی: ترجمان ضلع ویسٹ پولیس کے مطابق منگھوپیر میں 24 نیوز چینل کی ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے حملے میں ملوث مرکزی ملزم ہدایت اللہ کو دو ساتھیوں سمیت صولت جعفری کی نشاندہی کی مدد سے گرفتار کیا۔ گذشتہ روز صحافی اپنی ٹیم کے ہمراہ رمضان گوٹھ میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹ کی کوریج کیلئے پہنچے تھے۔ شر پسند عناصر کیجانب سے صحافی اور ان کی ٹیم کو مجرمانہ حملے اور اغواء کی کوشش کا سامنا کرنا پڑا۔ صولت جعفری کیجانب سے اغواء کی کوشش میں ملوث ملزمان کیخلاف درخواست تھانے پر موصول ہوئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ صحافی کے نامزد کردہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ہدایت اللہ، عابد اور عارف شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد صولت جعفری کو مقدمے کے اندراج کیلئے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں