نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اپنا محفوظ فیصلہ جاری، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ

0
58

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے یونٹ تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا اور حکومت کے نوٹیفیکیشن کے بعد فیصلہ لاگو ہو جائے گا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔ لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے اور ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔ ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 3 روپے اضافے سے 16 روپے 48 پیسے ہوگا اور ماہانہ 101 سے 200 یونٹ کا ٹیرف 4 روپے اضافے کے بعد 22 روپے 95 پیسے ہوگا۔ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 5 روپے اضافے سے 27 روپے 14 پیسے ہوگا اور ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف 6 روپے 50 پیسے اضافے سے 32 روپے 03 پیسے ہوگا جبکہ ماہانہ 401 سے 500 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 35 روپے 24 پیسے ہوگا۔ ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 37 روپے 80 پیسے ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں