وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مسجد اقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت

0
63

کراچی:  مسجد اقصی کی بے حرمتی کے حوالے سے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر, مولانا انوار الحق اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت پر سخت غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے پورے عالم اسلام کے عقیدے اور غیرت ایمانی پر حملہ قرار دیا اور پاکستانی قوم سمیت پوری امت سے اس اہم ایشو پر اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا۔

 وفاق المدارس کے قائدین نے اس دفعہ عید کے اجتماعات کو بیت المقدس کے حوالے سے بیداری اور فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے اجتماعات کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے علماء کرام اور مساجد کے ائمہ و خطباء کے نام پیغام میں کہا کہ وہ تکمیل قرآن، لیلة القدر اور عید وجمعہ کے اجتماعات میں عوام الناس کو اس مسئلہ کی سنگینی اور اسرائیلی عزائم سے آگاہ کریں-

وفاق المدارس کے قائدین نے عالم اسلام کے حکمرانوں اور مذہبی وسیاسی قائدین سے بھی اس حوالے سے بھرپور اور موثر کردار اداکرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس واقعے نے اسرائیل کی اصلیّت کو ایک مرتبہ پھر بےنقاب کردیا ہے۔ اس لیے اسرائیل کے حق میں لابنگ کرنے والوں اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں کرنے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اور ماہ رمضاں میں اپنے اس جرم عظیم پر رب ذوالجلال کے حضور توبہ واستغفار کرنا ہوگا-

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں