‏سولہ شہروں میں پاک فوج تعینات کردی گئی ہے، میجرجنرل بابر افتخار

0
31

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کے مطابق ‏ملک بھر کے 51 شہروں میں کورونا کی مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے اور کچھ شہروں میں 90 فیصد سے زائد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔ ‏اس وقت ہیلتھ کیئر سیکٹر کا شعبہ شدید دبائو میں ہے۔ ‏ملک میں آکسیجن کی کل پیداوار 75 فیصد صحت کے شعبے کیلئے مختص ہے اور موجودہ وبائی صورتحال میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ ‏کوروناکی صورتحال ابترہوئی تو انڈسٹری کیلئے مختص آکسیجن اسپتالوں کو دینا پڑے گی۔ ‏ہرضلع کی سطح پر آرمی دستے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پہنچ چکےہیں۔

میجرجنرل بابرافتخار نے بتایا کہ ‏عوام کا اعتماد پاک فوج کا اثاثہ ہے اور  ‏ملک بھر میں پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد سول اداروں کی مدد کرنا ہے۔ ‏ماسک کےاستعمال اور سماجی فاصلوں پر عمل کرکے ہی کورونا سے بچا جاسکتا ہے۔  ‏ہم سب کواپنی اپنی ذمہ داری کو نبھانا ہوگا۔ ‏16شہروں میں پاک فوج تعینات کردی گئی ہے۔ ‏فوج کا کام ہنگامی حالات میں سول انتظامیہ کی معاونت کرنا ہے۔ پاک فوج نے انٹرنل سیکیورٹی آلائونس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں