این سی او سی نے رمضان المبارک سے ہدایات جاری کر دیں

0
119

اسلام آباد: این سی او سی نے رمضان المبارک سے متعلق ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ ہدایات میں مساجد، امام بارگاہوں میں نماز، تراویح کیلئے ہیں، صحن والی مساجد، امام بارگاہ میں نماز ہال میں ادا نہیں ہوگی اور  تراویح کا اہتمام مساجد، امام بارگاہ کے احاطے میں کیا جائے۔

شہری سڑکوں، فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے گریز کریں اور مساجد، امام بارگاہوں میں وضو کرنے پر پابندی ہو گی۔ نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے مسجد، امام بارگاہ آئیں اور نمازی وضو کرتے وقت صابن سے 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھوئیں۔

مساجد، امام بارگاہوں میں قالین، دریاں نہیں بچھائی جائیں گی اور مساجد، امام بارگاہوں میں نماز فرش پر ادا کی جائے گی۔ مساجد، امام بارگاہ کے فرش کو کلورین ملے پانی سے دھویا جائے۔ شہری مسجد میں گھر سے جائے نماز ساتھ لانے کو ترجیح دیں۔

50سال سے زائد العمر، بچوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے اور نزلہ، کھانسی میں مبتلا نمازیوں کو مساجد، امام بارگاہ نہیں آنا چاہئے۔ شہری مساجد، امام بارگاہوں میں مجمع لگانے سے گریز کریں۔ نمازی حضرات ماسک پہن کر مسجد، امام بارگاہ آئیں۔

صف بندی کے دوران نمازیوں کے درمیان 6 فٹ فاصلہ رکھا جائے اور نمازیوں کی سہولت کیلئے صفوں میں فاصلہ رکھ کر نشانات لگائے جائیں۔ مساجد، امام بارگاہ انتظامیہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دیں۔

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے باعث اعتکاف گھر پر کریں۔ مساجد، امام بارگاہوں میں سحر و افطار کا اہتمام نہ کیا جائے۔ مساجد، امام بارگاہ انتظامیہ، خطیب انتظامیہ سے تعاون کریں اور مساجد، امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو مشروط اجازت دی جا رہی ہے۔ مساجد ،امام بارگاہ کو اجازت ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ حکومت کورونا سے متاثرہ علاقوں کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی مجاز ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں