ازبکستان کے وزیر خارجہ کی وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ سے ملاقات

0
42

اسلام آباد: ازبکستان کے وزیر خارجہ جناب عبدالعزیز کامیلوف کی وزارتِ خارجہ میں وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔  دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، ازبکستان کو وسط ایشیائی ممالک میں ایک اہم برادر ملک سمجھتا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان عقیدے، مشترک تاریخ اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی خوشگوار تعلقات استوار ہیں جو کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے اپنے ازبک ہم منصب کو قبل ازیں، میونخ اور ماسکو میں ہونیوالی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ازبکستان کے ساتھ معاشی شراکت داری کے فروغ، امن، ترقی اور رابطے بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کا پاکستان اور ازبکستان کے مابین دو طرفہ تجارت سمیت کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق۔ ازبک وزیر خارجہ جناب عبدالعزیز کامیلوف نے خطے میں روابط کے فروغ اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ توقع ہے کہ ازبک وزیر خارجہ کامیلوف کے حالیہ دورہ پاکستان سے دو طرفہ روابط کی رفتار مزید بڑھانے میں مدد ملے گی جبکہ باہمی مفاد کے شعبوں میں موجود دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں