ہالی وڈ فلم’ ٹیلی ویژن اسکرپٹ رائٹر فلسطینی نژاد امریکی شہری کا بین الاقوامی قرآت’ اذان کے مقابلے میں بطور امیدوار حصہ

0
46

کراچی: ہالی وڈ فلم اور ٹیلی ویژن اسکرپٹ رائٹر فلسطینی نژاد امریکی شہری یاسر عمر شاہین نے بین الاقوامی قرآت اور اذان کے مقابلے میں بطور امیدوار حصہ لیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق یاسر عمر شاہین نے اپنی خوبصورت آواز میں قرآن کی تلاوت کی۔ شو ’عطر الکلام‘ سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں جاری ہے۔ یہ ایم بی سی ون اور دی شاہد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر ہو رہا ہے۔ مقابلے میں حصہ لینے والوں کے لیے 12 ملین سعودی ریال (32 لاکھ ڈالرز) کا انعام مختص کیا گیا ہے۔

یاسر عمر شاہین کا کہنا ہے کہ ‘میری زندگی قرآن پاک کو حفظ کرنے اور تلاوت کرنے اور ہالی وڈ سکرپٹ لکھنے کے گرد گھومتی ہے۔

میں نے 130 سے زائد پروگراموں کی پروڈکشن کی نگرانی کی۔ 14 دستاویزی فلمیں بنائیں اور عرب اور اسلامی ممالک کے ٹی وی چینلز پر کئی شوز کے لیے کام کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں