امریکہ کا 20 روز میں بگرام ایئر بیس سے اپنی فوجیں نکالنے کا فیصلہ

0
270

کراچی: امریکی فوج، ان کے زیر استعمال مرکزی بگرام ایئر بیس 20 روز میں افغان فورسز کے حوالے کردے گی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات ایک عہدیدار نے بتائی۔

یہ وسیع بیس سویت یونین نے 1980 میں تعمیر کیا تھا جو افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے زیر استعمال سب سے بڑی فوجی سہولت گاہ ہے اور افغان جنگ کے عروج میں یہاں لاکھوں فوجی تعینات تھے۔ ایک امریکی دفاعی عہدیدار نے منتقلی کے حوالے سے درست وقت بتائے بغیر کہا کہ ‘میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ ہم بگرام ایئر بیس دے دیں گے’۔

ذرائع کے مطابق ایک افغان سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بیس کی منتقلی 20 روز میں متوقع ہے اور وزارت دفاع نے اس کا انتظام سنبھالنے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں