گلگت بلتستان حکومت کا سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

0
99

گلگت: گلگت بلتستان حکومت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔ سوشل میڈیا میں اشتعال انگیز مواد پھیلانے والے اکائونٹس  اور پیجز کی خصوصی مانیٹرنگ ہورہی ہے۔

وزیراعلی خالد خورشید نے حکام کو سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ اشتعال انگیزی پھیلانے والے تمام افراد کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت  بلاتفریق سخت کاروائی ہوگی۔ کسی کو بھی  سوشل میڈیا کے ذریعے فتنہ و فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ شر انگیزی  کرنے والے اکاونٹس کو بلاک کرنے کیساتھ اس میں  ملوث افراد کی گرفتاری عمل لائی جائیگی۔ ان افراد  کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لاکر سخت سے سخت سزا دی جائیگی۔ گلگت بلتستان کے  باشعور سوشل میڈیا صارفین سے بھی اس حوالے تعاون کی اپیل  کی جاتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں