پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ملک کے بائیس کروڑ عوام کیخلاف سازش ہے، کنونشن اعلامیہ

0
84

کراچی: پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی ملک کے بائیس کروڑ عوام کیخلاف سازش ہے، اس کیخلاف پی ایف یو جے کی نومبر میں شریک ہونے والی تحریک میں سیاسی جماعتیں، وکلا، مزدور، نوجوان اور سول سوسائٹی بھی ساتھ ہوگی، حکومت کو ملک میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر پابندیاں نہیں لگانے دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت کراچی میں منعقدہ جرنلسٹس کنونشن کے شرکا نے کیا۔

کنونشن میں پی ایف ایف یوجے، کے یوجے، ایپنک، اور اے پی این ایس کے عہدہداروں کے علاوہ سول سوسائٹی ،وکلاتنظیموں ، مزدور رہنماوں اور سیاستدانوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔

جنرل سیکریٹری کے یوجے فہیم صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایم ڈی اے کا قانون پریس کومنظم انداز میں قابوکرنے کیلئے لایا جارہا ہے۔

صدر پی ایف یوجے شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ صحافیوں کے انیس مطالبات کی منظوری کیلئے اسلام آباد مارچ کریں گے، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان دونومبر کو کیا جائے گا۔

تقریب کی مہمان خصوصی شازیہ مری نے کہا کہ ایسا کوئی

قانون نہیں بن سکتا جس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل نہ ہو، لانگ مارچ میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

کنونشن سے جنرل سیکریٹری پی ایف یوجے ناصر زیدی ، سینئر صحافی مظہر عباس، ایپنک چیئرمین عرفان علی، سابق گورنر زبیر عمر، رہنما اے این پی شاہی سید نے بھی خطاب کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آزادی صحافت کی جدوجہد میں وکلا، ڈاکٹرز، طلبہ اوراساتذہ تنظیموں سمیت دیگر شعبوں کو بھی ساتھ ملانا ہوگا۔

آخر میں پی ایف یوجے اور ایپنک کے انیس مطالبات پر صحافی، سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے دستخط کئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں