سندھ تعلیمی بورڈز کا متفقہ طور پر10 اگست سے بقایا امتحانات لینے کا فیصلہ

0
134

کراچی: کراچی انٹرمیڈئیٹ بورڈ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد کے چیئرمینز کی طرف سے متفقہ  طور پر دس اگست سے بقایا امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ اور وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو کی مشترکہ سربراہی میں صوبے میں بورڈز کے امتحانات کروانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔  اجلاس میں محکمہ کالج ایجوکیشن کے سیکریٹری, سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز, اور صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرمیڈیئیٹ کے امتحانات ملتوی کئے گئے تھے۔ بورڈ کے باقی امتحانات لینے کے حوالے سے تمام بورڈ چیئرمین کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

سیکریٹری ہوم قاضی شاہد پرویز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے اور کووڈ-19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات، ایس او پیز پر عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ امتحانات کے دوراں پیپرز میں کاپی کی شکایات پر متعلقہ انویجیلیٹرز اور سینٹر انچارج کے خلاف کارروائی ہوگی۔ جس بھی انویجیلیٹر کو کاپی کروانے میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔ امتحانات کے دوران طلبہ کے ساتھ ساتھ انویجیلیٹرز اور دیگر عملے سے بھی موبائل فونز لیے جائیں گے۔ حکومتی ایس او یز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائیگا۔ ماسک اور  سینی ٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں