حجاج کی تعداد، شاہی مہمان کی آمد، بیمار عازمین کو ایمبولینسوں کے ذریعے وقف عرفہ ادا کروانے تیاری مکمل

0
79

جدہ: اس سال حج سیزن 2023 کے دوران اب تک 16 لاکھ 26 ہزار 500 عازمین حج فضائی، بری اور بحری راستوں سے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ ایئرپورٹس سے 15 لاکھ 59 ہزار 53 عازمین پہنچے ہیں جس میں روٹ ٹو مکہ انیشٹیو کی سہولت سے استفادہ کرنے والے 2 لاکھ 40 ہزار137 عازمین شامل ہیں۔ بیرون مملکت سے حج پر آنے والے ضیوف الرحمن کی امیگریشن کی کارروائی میں سہولتوں کی فراہمی، روٹ ٹو مکہ انشیٹو کے تحت سات ملکوں میں عازمین حج کی ساری کارروائی ان کے ملک میں مکمل کرنے کا اہتمام کیا گیا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر فلسطینی شہدا کے لواحقین، زخمیوں اور اسیران کے اہل خانہ شاہی مہمان کے طور پر حج کرنے سعودی عرب پہنچے ہیں۔

سعودی وزارت اسلامی امور جو ہر سال ’ضیوف خادم الحرمین الشریفین‘ پروگرام کی نگرانی کرتی ہے۔ 329 فلسطینی عازمین حج کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کیا ہے۔

دوسری جانب مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے خصوصی ایمبولینسوں کے ذریعے حج مقامات پر منتقلی کے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عازمین حج جنہیں علاج کی غرض سے مدینہ منورہ کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ حج کی ادائیگی کے لیے منی اور میدان عرفات کے جنرل ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے قافلے کی صورت میں روانہ کیا گیا۔

بیمار عازمین کو 16خصوصی ایمبولینسز میں منتقل کیا جارہا ہے۔ ان کے ہمراہ 83 طبی اہلکار جن میں ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر عملہ شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں