مسجد الحرام مکہ مکرمہ’ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں افراد کی 27 شب میں تراویح و دعا میں شرکت

0
23

کراچی: مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں بیرون ملک اور اندرون مملکت سے لاکھوں افراد نے 27 شب کی تراویح اور دعا میں شرکت کی۔ روح پرور مناظر کے ساتھ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بڑی تعداد میں افراد عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے پہلے سے پہنچنے تھے۔

مسجد الحرام میں تراویح کے براہ راست مناظر نشر کیے گئے، ازدحام کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی خصوصی ٹاسک فورس کے دستے مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیے گئے۔

ادارہ امن عامہ کی جانب سے بھیجے گئے، جس میں لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ازدحام کے پیش نظر مسجد الحرام آنے کے بجائے اپنے ہوٹلوں یا گھروں کے قریبی مساجد میں نماز ادا کریں، رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں میں آنے والے زائرین کی تعداد 20 ملین سے زائد رہی۔

روضہ رسول ﷺ پر سلام کےلیے 16 لاکھ 43 ہزار 288 افراد آئے جبکہ ریاض الجنہ کے لیے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد جبکہ 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کو پرمٹ جاری کیے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں