مسافروں کی وبائی بیماری منکی پاکس کے حوالے سے ایرلائنوں کو سخت انتباہ جاری

0
49

کراچی: باڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کے کراچی آفس نے بیرون ملک سے آنے اور جانے والے مسافروں میں ممکنہ منکی پاکس/چیچک کی وبائی بیماری میں مبتلا ہونے کے حوالے سے ائر لائنوں کو پرواز سے پہلے اور دوران پرواز سخت حفاظتی اقدامات لینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

گزشتہ روز ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ کے دستخط سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مذکورہ خطرناک بیماری منکی پاکس/چیچک جس میں جان بھی جا سکتی ہے کے لئے خاص طور پر بیرون ملک سے آنے والے اور بلعموم بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے سخت حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

احکامات کے مطابق مسافروں سے صحت کے حوالے سے ہیلتھ کارڈ بھروانا لازم ہوگا۔ مشکوک مریض کو جہاز کے آخری حصے میں بٹھایا جائے۔ دوسرے مسافروں سے ہرممکن دور دکھا جائے۔ اگر مشکوک مسافر بیت الخلا استعمال کرے تو بیت الخلا کو ڈس انفیکٹ کیا جائے۔ کیبن کریو ماسک لازمی استعمال کریں اور ہاتھوں کو سینیٹائز کریں اور جہاز کو بھی ڈس انفیکٹ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں