وفاقی وزیر نجکاری کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس، اداروں کی نجکاری کا جائزہ لیا گیا

0
69

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری نجکاری اور نجکاری کمیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر نجکاری کو سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کی نجکاری پر پیشرفت اور اس حوالے سے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے تمام وزارتوں اور ڈویژن کے حکام پر زور دیا کہ وہ ماتحت اداروں کی نجکاری سے متعلق عملدرآمد میں تیزی لائیں اور اس حوالے سے انہیں روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت سے آگاہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بذات خود نجکاری کے معاملات کی دیکھ بھال کر رہے ہیں تاکہ مطلوبہ اہداف مقررہ مدت میں حاصل کئے جاسکیں۔وفاقی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ اہداف کا حصول مقررہ وقت پر ممکن بنایا جا سکے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار محمد حماد اظہر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی کی لیز اور اس کی قیمت کے تعین کے معاملات کے ساتھ ساتھ سرکاری ملکیتی اداروں کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں