سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

0
148

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ترجیحی بنیادوں پر عام کیٹیگری میں پاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے۔

حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستان ہائی کمیشن لندن کو نواز شریف کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ ان کو عام پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جس کی مدت 10 سال ہے۔ نواز شریف کو پاسپورٹ جاری ہو چکا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ پاکستان واپسی کب آتے ہیں۔اس سے پہلے جب بھی ان سے پاکستان کے سفر کا سوال ہوتا تھا وہ اپنے علاج کا جواز دیتے تھے کہ وہ پاکستان نہیں جا سکتے۔

ان کے قریبی حلقوں کے مطابق امید ہے کہ وہ عید کے بعد پاکستان کا سفر کریں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ڈاکٹرز انھیں کیا ہدایت دیں گے۔

یاد رہے نواز شریف کا پاسپورٹ رواں سال  15 فروری کو ایکسپائر ہو گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں