آئی ایس پی آر نے فوج کے اعلیٰ افسران کے ردوبدل کا اعلان کر دیا

0
103

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے منگل کو فوج کے اعلیٰ عہدوں میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ جس میں نئے چیف آف جنرل سٹاف (سی جی ایس) کی تقرری بھی شامل ہے۔

 پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو نیا چیف آف جنرل سٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر مقرر کیا گیا ہے۔

 مزید برآں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کمانڈر راولپنڈی کور اور لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کمانڈر ملتان کور تعینات کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں