ٹھٹھہ میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، رہائشی منرل واٹر اور ٹینکرز مافیا کے رحم و کرم پر

0
100

ٹھٹھہ: مکلی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے پانی کی پھٹی پائپ لائین 5 روز بعد بنادی گئی اریگیشن نے نہروں میں پانی بند کردیا۔

ٹھٹھہ مکلی میں پہلے رمضان سے 23 رمضان تک پانی کا بحران جاری ہے، مکلی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور روزہ دار نمازوں کے لئے مساجد میں وضو تک کے لئے پانی موجود نہیں ہے۔

ضلعی ہیڈ کوارٹر مکلی میں محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ کی نااہلی کے سبب مکلی کی 90 فیصد آبادی کو پانی مہیا کرنے والی چھچھ ناری نہر کی پائپ لائین جوکہ اس ماہ چھٹی دفعہ پھٹی ہ پانچ روز بعد بنائی گئی۔ پائپ لائن بن جانے کے بعد اچانک بغیر کسی اطلاع کے محکمہ ایریگیشن نے پانی کی سپلائی روک دی ہے اور نہریں مکمل سوکھ گئی ہیں۔

پانی کے بحران پر اب تک کسی نے بھی توجہ نہیں دی ہے پانی کی قلت کا فائدہ منرل واٹر کمپنیاں اور ٹینکرز مافیا کو پہنچ رہا ہے۔ جن کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں۔

ٹھٹھہ مکلی کے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پانی کا بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں