جعلی صحافی خاتون کے خلاف سر سید تھانے میں مقدمہ درج

0
236

کراچی: جعلی صحافی خاتون ثانیہ شاہ رخ عوان کی جانب سے بھتہ طلبی کا معاملہ۔ سرسید تھانے میں جعلی صحافی خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ دہشتگردی، بھتہ خوری اور ٹیلی گراف ایکٹ کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ پولیس اہلکار شیخ تیمور کے مطابق ثانیہ عوان نے مجھے فون کرکے 10ہزار روپے بھتہ ایزی پیسہ کے ذریعے طلب کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پرتصویریں اخباروں اور سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دیں۔ اگر مجھے بھتہ نہ دیا تو نوکری سے برطرف کروادوں گی۔

سانیہ شاہ رخ کس طرح پولیس اہلکار کو بلیک میل کر رہی ہیں ویڈیو میں واضح سنا جا سکتا ہے

ثانیہ عوان نے کہا کہ میں نے پہلے بھی بہت اہلکاروں کو برطرف کروایا ہے۔ ثانیہ عوان نے کہا کہ آپس میں مل کر تم لوگ بھتے کی رقم کا بندوبست کرو۔ رقم نہ دینے پر تم لوگوں کے خلاف پروپیگنڈہ کرتی رہوں گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے بعد پولیس کا ثانیہ عوان کے گھر چھاپہ مارا گیا تاہم ثانیہ اپنے شوہر شاہ رخ کے ہمراہ گھر سے فرار ہوگئی جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمہ کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں