عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی ایس بی سی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

0
140

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سٹی کورٹ کے قریب غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے حکم عدولی پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی ایس بی سی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے جنوبی کے وارنٹ گرفتاری 30 ہزار کے عوض جاری کئے۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کیوں پیش نہیں ہوا؟۔ وارنٹ جاری کر دیتے ہیں زیادہ عزت سے آنا پڑے گا۔

درخواست گزار غلام قادر نے کہا کہ دوکان نمبر تین عزیز چیمبر سے متصل میری اراضی پر پلرز کھڑے کردے گئے ہیں اور عدالت کمپلسیری اوپن اسپیس خالی کرانے کا حکم دے چکی ہے۔

وکیل درخواست کا بتانا تھا کہ عدالت نے 2014 میں ایس بی سی اے کو غیر قانونی حصہ مسمار کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایس بی سی اے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرر ہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں