راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کےڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے۔ ایل اوسی کی دوطرفہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ڈی جی ایم اوز میں بات چیت اچھے ماحول میں ہوئی۔ ایل او سی اور دیگر تمام سیکٹرز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی ایم اوز نے بنیادی معاملات اور خدشات حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔