کون بنے گا چیئرمین سینیٹ فیصلہ صبح ہوگا

0
52

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کی گدی پر کون بیٹھے اس کا فیصلہ صبح ہوگا اور اس کے لیے یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا۔ جس کے لیے چھوٹی جماعتوں کے وُوٹ اہمیت اختیار کر گئے اور وہ بازی پلٹنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

سینیٹ سے 52 سینیٹرز گزشہ روز ریٹائر ہو گئے جن میں کئی شخصیات دوبارہ منتخب ہو نے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔ 48 نو منتخب ارکان سینیٹ کل حلف اٹھائیں گے جن میں تحریک انصاف کے 19، پیپلز پارٹی کے 8، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، مسلم لیگ(ن)کے 5، جمیعت علمائے اسلام ف کے 3 جب کہ ایم کیو ایم، بی این پی مینگل اور اے این پی کے 2 ،2 اور مسلم لیگ ق کا ایک رکن شامل ہے۔ نو منتخب ارکان سینیٹ 12 مارچ کو 6 سال کی مدت یعنی 2021 سے 2027 تک کے لیے بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں