شہریار آفریدی کی اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ سے نیویارک میں ملاقات

0
84

 اسلام آباد: کشمیر پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے جمعرات کو اقوام متحدہ میں ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر لوئس چاربونیو سے ملاقات کی اور انہیں بھارت کی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 76 ویں سیشن کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔

 ہیومن رائٹس واچ ایک ممتاز بین الاقوامی نگران ادارہ ہے جو غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تنقیدی رپورٹیں جاری کر چکا ہے۔

شہریار خان آفریدی جو اجکل امریکہ کے دورے پر ہیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور تنظیموں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں نے  ہیومن رائٹس واچ کے ڈائریکٹر پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی اور بھارتی قابض سکیورٹی فورسز کی جانب سے بے بس کشمیریوں کے خلاف کی جانے والی بربریت کے خلاف عملی اقدامات کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں