پاک بحریہ کے زیر اہتمام گوادر میں سیلنگ کیمپ کا انعقاد

0
99

گوادر: پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے زیر اہتمام گوادر میں مقامی بچوں کے لیے سیلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والاسیلنگ کیمپ اپنی نوعیت کا پہلا کیمپ ہے اور کیمپ میں 10 سے 16 سال کی عمر کے بچوں نے کشتی رانی کی تربیت حاصل کی۔ کیمپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر ویسٹ رئیر ایڈمرل جواد احمد تھے۔

تقریب میں سیلنگ کیمپ کے شرکاء میں اسناد اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں