این ایس ٹی پی اور وینچر کیپیٹل کے حوالے سے اجلاس

0
136

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحقیق اور جدید آئیڈیاز کو کامیاب مصنوعات اور سروسز میں ڈھال کے نیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک نالج اکانومی کا محرک ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار این ایس ٹی پی اور وینچر کیپیٹل کے حوالے سے بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔  اس موقع پر ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انجینیئر جاوید محمود بخاری بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پارک کامیاب ماڈل ثابت ہوئے ہیں اور  دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں موجود ہیں۔ اس طرح کے پلیٹ فارم تعلیمی شعبہ اور صنعت کے مابین انتہائی موثر روابط پیدا کرتے ہیں۔ یہ دنیا میں اپنی شناخت بنانے کی خواہش رکھنے وال اسٹارٹ اپ کے لئے بھی بہت سارے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ این ایس ٹی پی کو حاصل خصوصی اقتصادی زون کا درجہ مختلف مراعات کی پیش کش کرتا ہے جو اسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے مزید پر کشش بناتا ہے۔ ان کاوشوں کی ترویج کے لئے روڈ شوز اور موثر مارکیٹنگ ٹولز کا استعمال کیا جانا چاہئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں