نرندر مودی کا دورہ جموں کشمیر، آزاد کشمیر میں کسی سیاسی جماعت نے احتجاج نہیں کیا

0
65

راولاکوٹ: بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی کے دورہ جموں کشمیر کے موقع پر اعلانات کے باوجود الحاق پاکستان کی حمایتی کوئی سیاسی جماعت بھی راولاکوٹ میں احتجاج نہ کر سکی۔

انتظامیہ نے احتجاجی پروگرام کروایا وزیر اعظم آزادکشمیر تنویر الیاس چغتائی صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سابق صدر ریاست یعقوب خان، ممبر اسمبلی صدر جے کے پی پی حسن ابراہیم امیر، جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود اور جہادی تنظیم کے سربراہ مسعود الیاس کے آبائی شہر راولا کوٹ میں کسی ایک تنظیم نے بھی مودی کی جموں آمد پر اتوار کے روز اعلان کردہ کال پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

تحریک انصاف آزادکشمیر کے کارکنان کا سیاسی قتل کرکے اہم ترین ایڈجسٹ منٹ لینے والے کشمیر لیبریشن سیل کے ڈی جی اور تحریک نوجوانان کے عرفان اشرف نے بھی کوئی مظاہرہ نہ کروایا۔ اس اہم موقع پر الحاق پاکستان کے حامیوں کی راولاکوٹ میں کوئی احتجاج نہ ہونے مختلف تبصرے جاری ہیں۔ اس کے برعکس قوم پرست برفباری موسم کی خرابی پر بھی سڑکوں پر نکل جاتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں